Thursday, April 18, 2024

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہے

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہے
May 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ۔ دنیا بھر میں ایک لمبےطویل عرصے بعد پہلی بار تاریخ رقم ہونے جارہی ہے جب ایک ہی دن دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھیں گے۔ یو اے ای سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہوگا۔ مساجد سجا دی گئیں ۔۔نماز تراویح کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روزہ دار سحری کا اہتمام کررہے ہیں۔ انڈونیشیا، ملائیشیا،  برونائی،سنگاپور،تھائی لینڈ،آسٹریلیا اور جاپان میں اس بابرکت مہینے کا آغاز ہوگیا،امریکا، کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کی مسلم کمیونٹی بھی رحمتوں والے مہینے رمضان کی برکتیں سمیٹ رہی ہے۔ انڈونیشیا افغانستان اور ایران میں بھی روزہ ہے،جکارتا کی مساجد میں نماز تراویح میں مسلمان اپنے رب کے حضور سر بسجود ہوئے۔۔ سنٹرل ایشیائی ممالک،مصر سمیت بیشتر افریقی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ ایک لمبے عرصے بعد پہلی بار دنیا بھر کے بیشتر مسلمان ایک ہی دن  رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھیں گے ۔مسلمانوں کی یکجہتی کی ایک اور مثال دیکھنے کو ملے گی  ۔