Thursday, May 2, 2024

چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ منگل کو ہوگا

چاند نظر نہیں آیا،پہلا روزہ منگل کو ہوگا
May 5, 2019
کراچی (92 نیوز) چاند نظر نہیں آیا،یکم رمضان منگل کو ہوگی۔اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اجلاس کی صدارت کی۔ عید کا چاند دیکھنے کےلئے ہر کوئی ہی منتظر ہوتا ہے۔ اس سال شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی۔رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں ممبران ، محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات نے بھی شرکت کی۔ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چاند کے دکھائی دینے کے شواہد مختلیف مقامات سے حاصل اطلاعات کی بنیاد پر کل روزہ نہیں ہو گا۔