Sunday, May 5, 2024

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل  ہوگا
June 16, 2015
کراچی(92نیوز)رمضان المبارک کاچانددیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، اس لئے پہلاروزہ  جمعرات اٹھارہ جون کو ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس  بروزبدھ شام چھ بجے محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوگا۔ جس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور جمعرات اٹھارہ جون کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔ بدھ کی شام نئے چاند کی عمر چوبیس گھنٹےچوالیس منٹ ہوگی جبکہ چاند دیکھنے کا دورانیہ اڑتیس منٹ ہوگا، دوسری طرف  وفاقی حکومت ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز اور عید منانےکے لئے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف  نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور خیبر پختونخوا کے علما سے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ انہوں نے صوبائی  وزیر اوقاف حبیب الرحمن  سے  بھی رابطہ کیا ہے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا سے ملنے والی شہادتوں کا انتظار کرے اور غور و خوض کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے۔