Friday, May 3, 2024

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں زور پکڑ گئیں

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں زور پکڑ گئیں
May 17, 2019
 کراچی (92 نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی عید کی تیاریاں مزید زور پکڑگئیں ۔ درزیوں کے نخرے آسمان پر ہونے کے باعث خواتین کو سلائی میشنوں کی یاد آگئی۔ ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں کراچی کی خواتین کو سلائی میشنوں کی یاد آگئی، مرمت کیلئے مارکیٹوں کا رخ کرلیا۔ ادھر ہنرمند افراد بھی کاروبار کی چمک دھمک پر خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ عید سعید سے قبل کام میں تیزی آجاتی ہے۔ شہری درزیوں کے نخروں سے نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہے گھر پر ہی سلائی کا انتظام کیا جائے۔