Thursday, March 28, 2024

رمضان المبارک میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں مستحق افراد کے لیے راشن کا تحفہ

رمضان المبارک  میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں مستحق افراد کے لیے راشن کا تحفہ
April 22, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) رمضان المبارک میں چینی سفارتخانے کی جانب سے بلوچستان میں مستحق افراد کو راشن کا تحفہ دیا گیا۔

گورنر بلوچستان نے چینی سفیر کے ہمراہ مستحق خاندانوں میں راشن کے بیگ تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا چین نے خیر سگالی کے طور پر 1700 خاندانوں کے لیے راشن بھیجا۔ راشن کی تقسیم آج سے شروع کر دی ہے۔ راشن کے بیگز چھ اضلاع میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا چین، پاکستان کا عظیم دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔ شاندار منصوبہ سی پیک پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے۔ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پورا خطہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔

 چینی سفیر کا کہنا تھا پورٹ پر 150 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کر رہے ہیں۔ گوادر پورٹ سے شہر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کو راغب کیا جائے گا۔ صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 1700 مستحق خاندانوں کیلئے اشیاء خورد نوش مہیا کی جائے گی۔