Friday, April 26, 2024

رمضان المبارک میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نماز تراویح ہو گی

رمضان المبارک میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نماز تراویح ہو گی
March 19, 2021

ریاض (92 نیوز) مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ رمضان المبارک میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نماز تراویح ہو گی۔ خادم حرمین شریفین نے اجازت دے دی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے مومنین کے دلوں کی مراد پوری کر دی۔ رمضان المبارک میں نماز اور صلواۃ التراویح کی اجازت دے دی گئی۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق اس بار رمضان المبارک میں 60 ہزار عبادت گزار نماز اور تراویح کی ادائیگی کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ مومنین مسجد کے اندر، باہر اور چھت پر عبادت کر سکیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق نماز تراویح کے آدھے گھنٹے بعد مسجد کو بند کر دیا جائے گا اور پھر نماز فجر سے 2 گھنٹے پہلے دوبارہ کھول دی جائے گی۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد نبوی ﷺ رات بھر کھلی رہے گی۔ اس دوران احتیاطی تدابیر اور نگرانی جاری رہے گی۔ مسجد نبوی ﷺ کے اندر اور باہر سماجی دوری کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ روضہ میں صرف امامین اور ملازمین کو ہی جانے کی اجازت ہو گی۔