Saturday, April 27, 2024

رمضان المبارک میں مساجد میں افطار اور سحری کا اجتماعی انتظام نہیں ہو گا

رمضان المبارک میں مساجد میں افطار اور سحری کا اجتماعی انتظام نہیں ہو گا
April 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رمضان المبارک میں مساجد میں افطار اور سحری کا اجتماعی انتظام نہیں ہو گا۔

رمضان المبارک میں کورونا کے پیش نظر بیس نکاتی ایس او پیز پر علمائے کرام کا اتفاق ہو گیا۔ ایس او پیز کے مطابق رمضان المبارک میں مساجد میں افطار اور سحری کا اجتماعی انتظام نہیں ہو گا۔ مساجد میں قالین اور دریاں نہیں بچائی جائیں گی۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

ادھر پنجاب میں رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر صبح دس بجے سے دوپہر تین بجے کھولنے کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا۔