Thursday, May 2, 2024

رمضان المبارک میں ایک روز باقی ، یوٹیلیٹی اسٹورز ویران، اشیائے خورو نوش غائب

رمضان المبارک میں ایک روز باقی ، یوٹیلیٹی اسٹورز ویران، اشیائے خورو نوش غائب
May 5, 2019
لاہور (92 نیوز) رمضان المبارک میں ایک روز باقی رہ گیا لیکن یوٹیلیٹی اسٹورز ویران ہیں ، اشیائے خورو نوش غائب ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب تک سامان نہ پہنچ سکا۔ ریک خالی ہیں جبکہ خریدار حیران و پریشان ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز خالی ہونے سے شہری خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے ہیں۔ حکومت نے متعدد اشیا پر سبسڈی کا اعلان کیا مگر سامان نہ دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا، دالیں،چاول، گھی اور تیل بھی نہ پہنچ سکا ۔ صوبائی دارالحکومت کے متعدد یوٹیلیٹی اسٹورز پر پرانا اسٹاک موجود ہے۔ دو روز قبل یوٹیلیٹی اسٹورز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں دھرنا بھی دیا تھا۔ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب کے پیکیج کا بھی اعلان کیا تھا اور کہا تھا 7 دن میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان کی ترسیل ممکن بنائیں گے۔