Saturday, May 11, 2024

رمضان المبارک، ملک بھر کی مساجد میں لاک ڈاؤن پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

رمضان المبارک، ملک بھر کی مساجد میں لاک ڈاؤن پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ
April 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت علمائے کرام کے اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران ملک بھرکی مساجد میں لاک ڈاؤن پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت علمائے کرام کا اجلاس ہوا جس میں علمائے کرام نے قوم سے آئندہ جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منانے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام کے ساتھ ماہ مقدس میں عبادات کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر مشاورت کی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اعلامیے کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم چاہتے ہیں مساجد آباد رہیں۔ کہا کہ کورونا بہت بڑا چیلنج ہے، اس سے ایمان کی قوت سے لڑانا ہے۔ نورالحق قادری بولے کورونا وائرس کی پالیسی پرعمران خان نے علمائے کرام کو اعتماد میں لیا۔