Thursday, March 28, 2024

رمضان المبارک سے قبل دالوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا منصوبہ تیار

رمضان المبارک سے قبل دالوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا منصوبہ تیار
April 29, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) رمضان المبارک سے قبل دالوں کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ 25 لاکھ بوری چنا ذخیرہ کر لی گئی۔ چنے، دال چنا اور بیسن کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں دال چنا، دال ماش، چنے اور بیسن کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے۔ ان مصنوعات کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چنے بڑی مقدار میں ذخیرہ کر لیے گئے ہیں۔ رواں سال ملک بھر میں چنے کی پیداوار 55 لاکھ ہوئی، یہ پیداوار ایک سال کی طلب کے مطابق ہے۔ 10 لاکھ بوری مختلف ممالک سے امپورٹ کی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، لاہور، ملتان، کراچی اور حیدر آباد میں 5 بڑے گروپوں نے چنا سٹاک کر لیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کو ایک ماہ باقی ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے کہ روزہ داروں کو مناسب قیمتوں پر اشیائے خوردونوش ملیں گی یا انہیں ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر رہنا ہو گا۔