Saturday, April 20, 2024

رمضان المبارک، سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر

رمضان المبارک، سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر
April 26, 2020
لاہور (92 نیوز) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے دور ہوگئیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں، مقررہ سرکاری نرخوں پرعملدر آمد نہیں کیا جا رہا جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غائب ہوگیئں۔ آلو 70 روپے، ادرک 380 روپے، لہسن 355 روپے اور لیموں 450 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔ سیب 240 روپے کلو اور کیلے 160 روپے فی درجن بکنے لگے۔ بھنڈی کی قیمت 70 روپے مقرر جبکہ 120 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، 70 روپے فی کلو والے مٹر 120 روپے فی کلو ہوگئے، کریلے کی سرکاری قیمت 30 روپے جبکہ 70 روپے میں فروخت جاری ہے۔ پیاز 70 روپے فی کلو، سبز مرچ 83 روپے فی کلو ہوگئی۔ خربوزہ 90، اسٹاربری 180 اور کھجور 210 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ حکومتی مشینری بڑھتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں پر بھی عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔ لاک ڈاؤن سے متاثرعوام ماہ مبارک میں مہنگائی سے شدید پریشان ہے۔