Friday, April 26, 2024

رمضان ا لمبارک میں مہنگے فروخت ہونے والے لیموں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے

رمضان ا لمبارک میں مہنگے فروخت ہونے والے لیموں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے
May 12, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) رمضان ا لمبارک میں اچھی غذاوں کے ساتھ فرحت بخش مشروبات روزے داروں کو تازہ دم کر دیتے ہیں مگر مہنگے فروخت ہونے والے لیموں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔ گول مٹول لیموں ہیں توچھوٹے چھوٹے مگر انہیں کھانے پینے میں استعمال کیا جائے یا پھر چہرے اور بالوں میں لگایا جائے خوب فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔ رس بھرے لیموں گرمی کا توڑ اور فوائد کا خزانہ ہیں۔ اسی لئے روزے دار رمضان میں افطار کے لئے تیار ہونے والے مشروبات ، سلاد اور کھانوں میں ان کا استعمال لازمی کرتے ہیں۔ رمضان میں لیموں کی مانگ جتنی بڑھتی ہے اتنی ہی ان کی قیمت میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔ کوئٹہ کے بازاروں میں لیموں 100 سے 120 روپے پاؤ فروخت ہو رہے ہیں جنہیں خریدنے کی اجازت روزے داروں کی جیب نہیں دے رہی۔  اکثرخریدار تو قیمت سن کر ہی چلتے بنتے ہیں۔ طبی ماہرین اسی چھوٹی سی مزید دار نعمت کے استعمال کو صحت کے لئے اہم قرار دیتے ہیں مگر مہنگے داموں فروخت ہونے والے لیموں کی خریدنے کی اجازت غریب عوام کی جیب نہیں دیتی۔