Tuesday, May 21, 2024

رمشا وسان قتل کیس میں جرگے نے 20سالہ ملزم کے قتل کا فیصلہ سنادیا

رمشا وسان قتل کیس میں جرگے نے 20سالہ ملزم کے قتل کا فیصلہ سنادیا
February 18, 2019
خیر پور (92 نیوز ) رمشا وسان قتل کیس میں جرگے نے 20 سالہ ملزم کے قتل کا فیصلہ سنا دیا،ملزم اظہار وسان کے ورثا نے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ سے تحفظ کا مطالبہ کر دیا۔ ملزم اظہار وسان کے والد نے ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ گاؤں بھاول وسان میں با اثر بشیر وسان کی سرپرستی میں جرگہ ہوا،جس میں ان کے بیٹے اظہار کے قتل کا فیصلہ جاری کیا گیا۔ اظہار وسان کو زندہ یا مردہ پکڑنے والے کوایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان  بھی کیا گیا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ رمشا وسان کیس میں مطلوب دو مزید ملزموں کو پکڑنے کے بجائے ملزم اظہار وسان کے ماموں کو پکڑنے کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔