Friday, May 3, 2024

رمادی شہرپرداعش کا قبضہ برقرار،عراقی فوج کا آپریشن جاری

رمادی شہرپرداعش کا قبضہ برقرار،عراقی فوج کا آپریشن جاری
May 27, 2015
رمادی(ویب ڈیسک)عراقی فوج کا رمادی شہرکوداعش کے جنگجوؤں سے خالی کرانے کےلیے آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روزشروع ہونے والے فوجی آپریشن میں عراقی فوج کو شیعہ ملیشیااورسنی جنگجوؤں کی حمایت حاصل ہے۔ عراقی حکام کاکہناہے کہ فوج آئندہ چندروزمیں رمادی شہرکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلے گی۔ جبکہ گزشتہ رات  فلوجہ شہرمیں داعش  کی جانب سے کے گئے خودکش حملوں میں سترہ فوجی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ داعش نے چند ہفتے قبل رمادی شہر پرقبضہ کرلیاتھا۔