Sunday, May 12, 2024

رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

رفیق رجوانہ کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
January 28, 2020
ملتان ( ویب ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ  گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی ۔ مرحومہ عرصہ دراز سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں ، گزشتہ صبح ان کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 اور بیرسٹر ملک کاشف رفیق رجوانہ کی والدہ جبکہ ملک اعجاز رجوانہ سابق چیئرمین یوسی 2 کی خالہ تھیں ۔ گورنر پنجاب کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج بعدنمازمغرب سپورٹس گراؤنڈ بالمقابل مسلم ہائی سکول ملتان میں ادا کی جائے گی  ،  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اسلام آباد سے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی وفات کو خاندان کیلئے ایک بہت بڑا سانحہ قرار دیاہے ،انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی ۔