Saturday, April 20, 2024

رؤف صدیقی کی حفاظتی ضمانت منظور

رؤف صدیقی کی حفاظتی ضمانت منظور
November 30, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشتگردوں  کے علاج معالجے کے مقدمے میں نامزد روف صدیقی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی عدالت نے روف صدیقی کو چار رو ز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرانے کے الزام پر ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ  ڈاکٹر عاصم  پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں مگر الزامات ایم کیو ایم پر لگا رہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج نعمت اللہ پھلپوٹو نے رؤف صدیقی کی دو لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی اورانہیں چار روز میں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ۔