Friday, May 17, 2024

رؤف صدیقی کا کراچی میں زمینوں پر قبضوں میں سیاسی معاونت کا اعتراف

رؤف صدیقی کا کراچی میں زمینوں پر قبضوں  میں سیاسی معاونت کا اعتراف
January 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کراچی میں غیر قانونی قبجوں  میں سیاسی معاونت کا اعتراف کرلیا۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ  قبضے سیاسی  معاونت ، تھانوں اور کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ۔ تسلیم کرتا ہوں کوئی نہ کوئی تو پیچھے ہوتا ہےمگر اچھے لوگ بھی موجود ہیں ۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ ایماندار لوگوں نے بڑے اچھے کام بھی کئے ہیں ، لوکل گورنمنٹ کے  افسران زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں ،  قبضہ مافیا  اور ناجائز تجاوزات والے کاغذ لے کر بیٹھے ہیں تو یہ کاغذات انہیں کسی نے تو بنا کر دیے ہیں ۔