Thursday, April 18, 2024

کراچی میں رہائشی عمارت زمین بوس ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کراچی میں رہائشی عمارت زمین بوس ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
March 5, 2020
کراچی  ( 92 نیوز) کراچی میں رضویہ تھانے کے قریب رہائشی عمارت گر گئی  جس کے ملبے تلے  دب کر تین  افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے ،  رہائشی عمارت  مین تین خاندان رہائش پذیر تھے ۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوشش کرتے رہے جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں ، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ عمارت گرنے سے طراف کی تین عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں ، جناح اسپتال اور عباسی شہید اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ  میڈیکل اسٹاف اور تمام سہولتیں  فعال رکھنے کی ہدایت دی گئیں ۔ گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ  نے  کمشنر کراچی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ۔