Friday, April 26, 2024

رضوان میمن چیف سیکرٹری سندھ تعینات

رضوان میمن چیف سیکرٹری سندھ تعینات
November 23, 2016

 کراچی(92نیوز)وفاقی حکومت نے رضوان میمن کو سندھ کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کردیا ہے رضوان میمن قائم مقام چیف سیکرٹری کی حیثیت سے پہلے ہی سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔

تفصیلات کےمطابق گریڈ اکیس کے افسر رضوان میمن سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو کی حیثیت سے گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔  ذرائع کے مطابق ان کی تقرری پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے ۔ رضوان میمن،  صدیق میمن کی رخصت کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے سندھ  میں بطور قائم مقام چیف سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے ۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سفارش پر وزیراعظم نے رضوان میمن کو مستقل طور پر سندھ کا چیف سکرٹری مقرر کردیا ۔