Friday, April 26, 2024

رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے آصف زرداری کی طرف سے گرین سگنل مل گیا

رضاربانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے آصف زرداری کی طرف سے گرین سگنل مل گیا
March 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نےرضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ سابق صدر نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کرکے ان سے سینیٹ الیکشن میں تعاون پربات کی۔ ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے بھی رابطوں کی کمیٹی کی توثیق کردی۔ چیئرمین سینیٹ کےلئے جوڑ توڑاب فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے رضاربانی کو سینیٹ کا چیئرمین نامزد کرنے کا اصولی فیصلہ کرکےانہیں رابطوں کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔۔ تاہم حتمی اعلان اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے اتحادی اورہم خیال  جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ق، عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی ف کا اجلاس زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں طلب کررکھا ہے۔ آصف علی زرداری نے دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لئے رضاربانی اورقیوم سومرو پرمشتمل کمیٹی بھی بنادی ہے جس نے  سیاسی جماعتوں سے رابطے اور قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔۔۔دوسری طرف  چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب اورسیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی  کمیٹی  کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رؤف صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار ، کنور نوید جمیل اور بابر غوری شامل ہیں۔۔ قانونی اور آئینی معاملات میں مشاورت کیلئےسینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم کوخصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔