Friday, March 29, 2024

رضا ربانی کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کا جشن

رضا ربانی کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر پیپلز پارٹی کا جشن
March 13, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر ملتان میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نےایک دوسرے کو مبارکباد دی مٹھائی تقسیم کی اور آتش بازی بھی کی ۔ ملتان کے علاقے سوتری وٹ میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے رضاربانی کے چیئرمین سینیٹ ہونے پر خوب جشن منایا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر  خوب بھنگڑے ڈالے اور لوگوں میں مٹھایاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر پی پی کے جیالوں نے آتش بازی بھی کی۔ جیالوں نےپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے وہ پیپلزپارٹی کے شریک چئرمین کی سیاسی بصیرت پر بھی خوش تھے جنہوں نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی رضا ربانی کو بلا مقابلہ سینیٹ کا چئیرمین منتخب کرا لیا۔