Thursday, May 2, 2024

رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیئے گئے

رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیئے گئے
May 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیئے گئے ۔ رضا باقر کو تین سال کی مدت کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔ صدرعارف علوی نے رضا باقر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس کے قبل رضا باقر آئی ایم ایف مصر مشن پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ دوسری طرف حمد مجتبیٰ چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ ان کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے ہے اور وہ ابھی بطور ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے پر ملکی معیشت پر کافی دباؤ تھا۔ نئے افسروں کی تقرری کے بعد امید کی جارہی ہے کہ صورت حال میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔