Sunday, September 8, 2024

رشیدگوڈیل کی حالت لمحہ بہ لمحہ بہتر ہو رہی ہے، ابھی آئی سی یو سے شفٹ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

رشیدگوڈیل کی حالت لمحہ بہ لمحہ بہتر ہو رہی ہے، ابھی آئی سی یو سے شفٹ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال
August 22, 2015
کراچی (92نیوز) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت لمحہ بہ لمحہ بہتر ہو رہی ہے تاہم انہیں آئی سی یو سے شفٹ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی حالت لمحہ بہ لمحہ بہتر ہو رہی ہے۔ جسم کے تمام تر اعضاءبھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرگوشی کے انداز میں بات چیت بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ زخم کی وجہ سے گردن میں سوجن ہے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں آئی سی یو میں ہی رکھا جائےگا۔ انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی حاصل ہے، اسپتال میں انہیں کوئی خطرہ نہیں۔