Sunday, September 8, 2024

رشیدگوڈیل سے ملنے آنیوالے رشتے دار، عزیزواقارب اسپتال آنے سے گریز کریں: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

رشیدگوڈیل سے ملنے آنیوالے رشتے دار، عزیزواقارب اسپتال آنے سے گریز کریں: ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال
August 26, 2015
کراچی (92نیوز) لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے کہا ہے کہ رشیدگوڈیل روبہ صحت ہیں۔ انہوں نے چہل قدمی بھی کی تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسے ظاہر نہیں کیا گیا۔ میڈیابریفنگ کے دوران ترجمان انجم رضوی نے مزید کہا کہ رشیدگوڈیل کی صحت کافی بہتر ہے، انہیں ہلکاپھلکا کھانا بھی دیا گیا اور انہوں نے چہل قدمی بھی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ لوگوں سے ملاقات تھکن کا باعث بن جاتی ہے اس لئے رشتے داروں، عزیزوں اور دوست احباب سے اپیل ہے کہ وہ اسپتال آنے سے گریزکریں۔ انجم رضوی نے بتایا کہ اسپتال کے ڈاکٹرزکی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹرز نے تاحال رشیدگوڈیل کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ نہیں کیا البتہ انہیں چند روز میں وارڈ میں منتقل کر دیا جائےگا۔