Sunday, September 8, 2024

رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں : پاکستان رینجرز

رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں : پاکستان رینجرز
August 18, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان رینجرز نے رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ، واقعہ میں ملوث ملزموں  کو جلد قانون کے دائر ے میں لایا جائے گا۔ ترجمان پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رشید گوڈیل پر ہونے والے حملے  کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں ۔ ملزموں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے رشید گوڈیل کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ۔ شہریوں سے گزارش ہے اس واقعہ سے متعلق کوئی بھی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن1101 پر دیں۔