Thursday, April 25, 2024

  رشید گوڈیل پر حملہ رضی عرف حاجی اور حیدر عرف کالا نے کیا  : زیر حراست ملزم اسماعیل کا انکشاف

   رشید گوڈیل پر حملہ رضی عرف حاجی اور حیدر عرف کالا نے کیا  : زیر حراست ملزم اسماعیل کا انکشاف
December 4, 2015
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنمارشیدگوڈیل پرحملہ کس نےکیا،زیرحراست ملزم اسماعیل کی سنسنی خیز انکشافات پرمبنی تفتیشی رپورٹ92 نیوزکوموصول ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم رہنما رشیدگوڈیل پرحملہ کس نےکیا اور کس کےایماپرکیاگیا ، زیرحراست ملزم اسماعیل نےسب کچھ بتادیا۔ ملزم اسماعیل نےانکشاف کیاکہ رشیدگوڈیل پرحملہ رضی عرف حاجی اورحیدر عرف کالانامی ملزموں نےکیا،حملہ گینگ وارسرغنا شاہدبکک کےایماپرکیاگیا۔ ملزم اسماعیل نےتفتیشی حکام کوبیان دیاکہ انسپکٹرغضنفرکاظمی کاقتل بھی حیدرعرف کالااوررضی عرف حاجی نےہی کیاتھااوریہ قتل بھی گینگ وارسرغنا شاہدبکک کےایماپرکیاگیا۔ ملزم اسماعیل نےدوران تفتیش بتایاکہ شاہدبکک کاگن مین شارق تخریب کاری کی تمام وارداتوں کی معلومات رکھتا ہےجبکہ شاہدبکک کےگروہ میں شامل ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں اورقبضہ مافیا کےکارندوں کی تعدادچودہ ہے۔ ملزم اسماعیل نےاعتراف کیاکہ وہ شاہدبکک کی ایماپرقبضہ کی گئی جگہوں پرسیکورٹی ڈیوٹیاں بھی انجام دیتا رہا ہے۔