Sunday, September 8, 2024

رشید گوڈیل پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے  : الطاف حسین

رشید گوڈیل پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے  : الطاف حسین
August 18, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل پردہشت گردوں کی فائرنگ اور ان کے شدیدزخمی ہونے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق الطا ف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رشیدگوڈیل کی زندگی کے لئے دعاکریں۔الطاف حسین نے فائرنگ کے واقعہ میں رشیدگوڈیل کے ڈرائیورکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اوران کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے ۔ اس افسوسناک واقعہ پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی بنیادوں پر مشاورت شروع کردی ہے۔