Sunday, September 8, 2024

رشید گوڈیل پر حملہ ، اہم پیشرفت ہوئی ہے !!! اٹک دھماکے کے ماسٹرمائنڈ تک پہنچ رہے ہیں :چودھری نثار کی میڈیا سے گفتگو

رشید گوڈیل پر حملہ ، اہم پیشرفت ہوئی ہے !!! اٹک دھماکے کے ماسٹرمائنڈ تک پہنچ رہے ہیں :چودھری نثار کی میڈیا سے گفتگو
August 19, 2015
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ اٹک دھماکے کے ملزموں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ شجاع خانزادہ ایک بہادر انسان تھے، ان کو گاوں جانے سے منع کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاﺅالدین میں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ اٹک دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ رہے ہیں، واقعات سے قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ عزم بلند ہے جو لوگ پیچھے تھے اب یہ سکیورٹی فورسز کے نشانے پر ہیں۔ چودھری نثارنے رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔