Sunday, September 8, 2024

رشید گوڈیل پانچ روز بعد ہوش میں آگئے

رشید گوڈیل پانچ روز بعد ہوش میں آگئے
August 24, 2015
کراچی(92نیوز)فائرنگ کا نشانہ بننے والے رشید گوڈیل 5دن بعد ہوش میں آ گئےاس موقع پر  پولیس حکام نے ملاقات کی جبکہ رشید گوڈیل نے کچھ دیر گفتگو کی ۔ تفصیلات کےمطابق نامعلوم ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے رشید گوڈیل پانچ دن بعد ہوش میں آ گئے۔ پولیس حکام نے رشیدگوڈیل سے  ملاقات بھی کی ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے رشید گوڈیل نے کچھ دیر گفتگو کی لیکن پولیس کو ابھی کوئی بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔