Sunday, September 8, 2024

رشید گوڈیل تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں  : ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال

رشید گوڈیل تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں  : ترجمان لیاقت نیشنل ہسپتال
August 25, 2015
کراچی(92نیوز)لیاقت نیشنل ہسپتال کےترجمان کاکہناہےکہ رشیدگوڈیل تیزی سےصحت یاب ہورہےہیں،آج انہیں غذا کےساتھ جوس پلایاگیااورچہل قدمی بھی کرائی گئی۔ میڈیابریفنگ میں لیاقت نیشنل ہسپتال کےترجمان انجم رضوی نےبتایاکہ رشیدگوڈیل تیزی سےصحت یاب ہورہےہیں،انہیں جوس کےساتھ غذابھی دی گئی،خوشی کی بات یہ ہےکہ انہوں نےواک بھی کی۔ ان کاکہناتھاکہ رشیدگوڈیل کاآج پھرتفصیلی معائنہ کیاگیا،جس کےمطابق ان کابلڈپریشراورہارٹ بیٹ نارمل جبکہ نظام ہضم بھی درست کام کررہاہے،پسلی میں موجودگولی انہیں نقصان نہیں پہنچارہی۔ انجم رضوی کاکہناہےکہ تمام ترٹیسٹ کےنتائج دیکھ کررشیدگوڈیل کووارڈمنتقل کرنےکی تاریخ اوروقت طےکیاجائےگا،سیکورٹی خدشات پران کی چہل قدمی کی کوریج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔