Thursday, April 25, 2024

رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہونگے، عاصم سلیم باجوہ

رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہونگے، عاصم سلیم باجوہ
September 14, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1305349096518160385?s=20 لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کیلئے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنا روڈ اینڈبرج کنسٹرکشن کمپنی کے پی حکومت کے ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنرہے، سی پیک کے تحت فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔