Sunday, September 8, 2024

رشوت لینے میں بھارت سب ‘سے’ آگے

رشوت لینے میں بھارت سب ‘سے’ آگے
September 6, 2017

لندن (92 نیوز) امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے کرپٹ ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق 69  فیصد رشوت کی شرح کے ساتھ  بھارت  تمام ایشیائی ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

رشوت ستانی کے معاملات پر تیارکردہ رپورٹ میں ویتنام 65 فیصد رشوت کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 41 فیصد رشوت کی شرح کے ساتھ تھائی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ 40 فیصد شرح کے ساتھ پاکستان کا نمبر چوتھا ہے اور میانمار بھی 40 فیصد شرح کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

رشوت ستانی ہی سے متعلق ایک تازہ واقعے میں بھارتی ریاست تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک نوجوان نے سرکاری دفترکے باہر خود کو آگ لگالی ہے۔

حکام کے مطابق جھلس جانے والے شخص کی شناخت سری نواس کے نام سے ہوئی، جس کی عمر پچیس سال ہے اور وہ دلت ذات سے تعلق رکھتا ہے۔ نوجوان گزشتہ روز سرکاری دفتر میں اپنی ایک درخواست جمع کروانےگیا تھا۔

جس میں اپیل کی گئی تھی کہ سرکار کی جانب سے کسانوں کوجو زمین دی گئی ہے، وہ جلد ان کے حوالے کی جائے۔ لیکن افسران کی جانب سے بیس ہزار روپے بہ طور رشوت مانگنے پر نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔

مقامی پولیس افسر کارونکر راؤ نے بتا یا کہ سری نواس اور علاقے کے کچھ لوگ ایک سرکاری دفتر میں اپنی درخوست جمع کروانے گئے تھے جہاں کئی گھنٹے انتظار کے بعد انہیں کہا گیا کہ افسران بالا ان سے نہیں مل سکتے، جس پر غم اور غصے کے عالم میں اس نوجوان نے خودسوزی کر لی۔

اس کے ایک قریبی دوست نے بتایا، ’’میں نے اسے روکنے کی بہت کوشش کیلیکن کامیاب نہ ہو سکا۔‘‘ اس واقعے میں سری نواس کا ساٹھ فیصد جسم جھلس گیا تھا اور وہ اب ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

یاد رہےکہ ہندوستان کی ریاست 'آندھرا پردیش' سن 2014 میں باضابطہ طور پر 2 حصوں میں منقسم ہو گئی تھی جس کے بعد ملک کی 29 ویں اور سب سے چھوٹی ریاست 'تلنگانہ' وجود میں آئی تھی۔