Thursday, May 9, 2024

رشتے کے تنازع پر ملزموں نے لڑکی، دو شیرخوار بچوں پر تیزاب پھینک دیا

رشتے کے تنازع پر ملزموں نے لڑکی، دو شیرخوار بچوں پر تیزاب پھینک دیا
March 16, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ رشتے کے تنازع پر ملزموں نے لڑکی،اس کی بھابھی اور  دو شیرخوار بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق اسماعیل والا میں عائشہ کے گھروالوں نے ساہووالاسمبڑیال کے شہباز کو رشتہ دینے سے انکار کرکے کہیں اور شادی طے کر دی۔ رشتے سے انکار پر شہباز اور دو ساتھیوں نے دیواریں پھلانگ کر گھر میں سوئے ہوئے افراد پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گردی کے باعث عائشہ بری طرح جھلس گئی جسے میواسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ تیزاب گردی سے دو ماہ کی عنال فاطمہ، چار سالہ عنایہ اور ان کی ماں صائمہ بھی جھلس گئی۔ ڈی ایس پی رمضان  کمبوہ کا کہنا ہے کہ واقعے کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا، دیگر کی گرفتاری کی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر میں جھلسنے والی خاتون صائمہ اور دوبچیوں کے نام ڈالے جائیں اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔