Friday, April 19, 2024

رشتہ دینے سے انکار پرچارخواتین سمیت دس افراد اغوا

رشتہ دینے سے انکار پرچارخواتین سمیت دس افراد اغوا
June 3, 2015
اوباڑو(92نیوز)بیٹی کا رشتہ دینے سے انکار پراوباڑو کے رہائشی بااثر شخص سکندر ڈہرنے  ڈہرکی کی صدیق کالونی سے ڈرائیور مجید بھٹی کے خاندان کی چارخواتین کو چھ بچوں سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق دس افراد کے اغواکی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ،جس کے مطابق سکندر نے ڈرائیور مجید سے بیٹی صبا بھٹی کا رشتہ طلب کیا جس پر اس نےرشتہ دینے سے  انکار کیا ۔ انکار پر اس کی دوبیویوں دوجوان بیٹیوں اورچھ کمسن بچوں کو اغواکرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ۔ ڈہرکی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے تاہم تمام مغوی افراد بازیاب نہیں ہو سکے اور نہ ہی اغوا میں ملوث افراد گرفتار کیے جا سکے ہیں۔