Tuesday, April 16, 2024

رشتہ دار کی تدفین کیلئے چیچہ وطنی سے آنیوالے مسافروں کو موت نے آ دبوچا، ٹریفک حادثہ میں 5 جاں بحق، 14زخمی

رشتہ دار کی تدفین کیلئے چیچہ وطنی سے آنیوالے مسافروں کو موت نے آ دبوچا، ٹریفک حادثہ میں 5 جاں بحق، 14زخمی
June 8, 2015
فقیروالی (92نیوز) جنازے میں شرکت کےلئے آنے والوں کی مسافر وین کو فورٹ عباس روڈ پر نواحی گاو¿ں 85فائیو آر کے قریب حادثہ، ڈرائیور اور ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق، 14زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ فقیروالی جنازہ میں شرکت کےلئے چیچہ وطنی سے آنے والی مسافر وین لکڑیوں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وین کے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کی دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے لواحقین نے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کوٹھہرا دیا۔ لواحقین کے مطابق ڈرائیور کو نیند آرہی تھی اور اس کو منع بھی کیا تھا کہ آپ گاڑی نہ چلائیں لیکن وہ باز نہ آیا اور سامنے سے آنے والے لکڑیوں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ بی بی، محمد حنیف، صدام حسین، محمد عرفان اور سلمیٰ بی بی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تقریباً 14افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔