Sunday, September 8, 2024

  رستم زماں گاماں پہلوان کا ٹائٹل بشیر بھولا بھالا نے جیت لیا

   رستم زماں گاماں پہلوان کا ٹائٹل بشیر بھولا بھالا نے جیت لیا
January 16, 2016
لاہور(92نیوز)رستم زمان گاماں پہلوان دنگل کا ٹائٹل بشیر بھولا بھالا نے اپنے نام کر لیا ہے اور مجموعی طور پر پندرھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق رستم زماں گاما پہلوان کے ٹائٹل کے حصول کیلئے اکھاڑے میں آنے سے پہلے پہلوانوں نے روایتی انداز میں سلامی دی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ پہلوانوں کا مقابلہ شروع ہوتے ہی شائقین بھی جھوم اٹھے اور پہلوانوں کو داد دیتے ہوئے ہلہ گلہ کرتے رہے۔ بشیربھولابھالا پہلوان نے اپنے مدمقابل عارف پہلوان کو ہرا کر پندرہویں بار مقابلہ فتح کا تاج اپنے سرسجا لیا بشیربھولابھالا نے اپنے مدمقابل کو ایک منٹ میں چت کر دیا۔ مقابلہ ختم ہوتے ہی شائقین بشیربھولابھالا کو داددینے کے لیے اسٹیڈیم کے اندر گھس گئے ۔