Monday, May 20, 2024

ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالکرپشن بھی ہونا چاہیے: ذوالفقار مرزا

ردالفساد کے ساتھ آپریشن ردالکرپشن بھی ہونا چاہیے: ذوالفقار مرزا
February 25, 2017
کراچی (92نیوز) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا مفاہمت کے جادوگر پر بجلی بن کر گر پڑے۔ کہتے ہیں شہید بھٹو اور شہید بی بی کے قاتلوں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہونی چاہیئے، آپریشن ردالفساد کے ساتھ ردالکرپشن بھی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مخالفت میں لوگوں کو پی پی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کرپٹ لوگوں کو بھی سامنے لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا کراچی میں امن کا فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا لیکن میری بات کو اہمیت نہیں دی گئی۔ میں نے امن خراب کرنے والوں کو بے نقاب کیا، رینجرز کے آپریشن کے بعد کراچی میں حالات بہتر ہوئے۔