Wednesday, May 8, 2024

ردالفساد: پاک فوج نے شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا

ردالفساد: پاک فوج نے شمالی وزیرستان سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑ لیا
February 26, 2017

اسلام آباد (92نیوز) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک  بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے کلیئرنس کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ دہشت گرد یہ اسلحہ آپریشن ضرب عضب کے دوران فرار ہوتے چھوڑ گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے گاؤن شیرانی میں کلین اپ آپریشن کر رہی تھی کہ ایک کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ اسلحہ میں راکٹ لانچر، کلشنکوف، گنز، بندوقیں، ہینڈ گرینیڈ اور آئی ای ڈیز کے ساتھ بم بنانے کیلئے تاریں ڈیٹونیٹر اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ اسلحہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں کارروائیوں میں بھاگنے کے بعد اپنے پیچھے چھوڑ گئے تھے۔ شمالی وزیرستان ایجنسی میں 2014 میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی سو دہشت گرد ہلاک اور کئی علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔