Friday, April 19, 2024

رخسار پر کالے رنگ کا تل ، بلاول بھٹو ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گئے

رخسار پر کالے رنگ کا تل ، بلاول بھٹو ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گئے
May 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کھلا ہوا چہرہ اور رخسار پر کالے رنگ کا تل کی وجہ سے بلاول بھٹو ایک بار پھر مرکز نگاہ بن گئے۔ کالا  تل کس نے اور کیوں لگایا اس کا راز تو بلاول بھٹو ہی جانتے ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری  آج  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے آئے تو چہرہ کھلا کھلا تھا اور تو اور دائیں رخسار پر ایک تل بھی نمایاں تھا۔ پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین کے رخسار پر یہ  تل ہے کہ  نظر اتارنے  کا کوئی نشان  فیصلہ آپ خود کر لیں۔ بلاول نے میڈیا ٹاک تو دھواں دھار کی  تاہم لگتا ہے کسی کی نظر ان کے تل پر نہیں پڑی۔ بلاول کے  چہرے پر یہ تل   ہے یا کوئی نشان  لیکن اس سے پہلے نہیں تھا۔ اسکرین کے دائیں جانب دیکھیں   بلاول کے چہرے پر کوئی تل نہیں۔ بائیں جانب آج کی  فوٹیج ہے جس میں بلاول کی گال پر واضح تل نظر آرہا ہے اور اس تل کا راز خود بلاول ہی جانتے ہیں۔