Thursday, April 25, 2024

رحیم یارخان:شیخ زاید اسپتال میں  ہیپا ٹائٹس کی مریضہ  غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق

رحیم یارخان:شیخ زاید اسپتال میں  ہیپا ٹائٹس کی مریضہ  غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق
April 19, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان کے شیخ زایداسپتال میں ہیپا ٹائٹس سی کی مریضہ غلط انجکشن لگنے سےجاں بحق ہو گئی متوفیہ کے ورثا نےانجیکشن دینے والی جعلی ڈاکٹر اوراسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے جس پر پولیس نے مبینہ طور پر ٹیکہ لگانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پچپن سالہ انوری بیگم ایک ہفتے سے اسپتال میں ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں زیر علاج تھی کہ عائشہ نامی خاتون نے خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضہ کو انجکشن لگایا ،جس سے خاتون موقع پر ہی جان بحق ہو گئی ۔ ورثا نے احتجاج کیا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرنے والی خاتون جعلی لیڈی ڈاکٹر ہے  ،پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے خاتون کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ، ایم ایس شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افضل ثاقب نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ کیسے ایک خاتون جو ڈاکٹر نہیں تھی اور وارڈ میں مریضوں کا علاج کر رہی تھی  ،انہوں نے کہا  واقعہ کی تحقیقات  اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے ۔