Saturday, May 18, 2024

رحیم یارخان:زہریلاپانی پینے سے چھٹی جماعت کے 13طالبعلم بے ہوش،6تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

رحیم یارخان:زہریلاپانی پینے سے چھٹی جماعت کے 13طالبعلم بے ہوش،6تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
May 6, 2015
رحیم یارخان(ویب ڈٰیسک) سرکاری سکول میں زہریلا پانی پینے سے چھٹی جماعت کے 13طالبعلم بےہوش ہوگئے،6کی حالت غیر جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع نواں آرائیں میں گورنمنٹ ہائی سکول میں پانی کی ٹینکی میں  چھپکلی گر جانے کے بعد پانی زہریلا ہو گیا۔ پانی پینے سے چھٹی جماعت کے 13طالبعلموں کی حالت غیرہو گئی جنہیں فوری طور پر فیروزہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں6 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے