Sunday, September 8, 2024

رحیم یارخان، کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالا چوتھی جماعت کا طالبعلم زندگی کی بازی ہار گیا

رحیم یارخان، کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالا چوتھی جماعت کا طالبعلم زندگی کی بازی ہار گیا
January 9, 2016
رحیم یار خان(92نیوز)رحیم یارخان میں چندروز قبل چوتھی جماعت کا طالب علم کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوا تھا وہ جانبر نہ ہوسکا دوسری طرف خانپور میں کتوں نے چوتھی کلاس کی طالبہ پرحملہ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ چک 72این پی میں 12سالہ سفیان پر اسکول جاتے ہوئے آوارہ کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا  سفیان 24دن زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑگیا جبکہ ایک اور واقعہ میں  خانپورکے نواحی علاقہ موضع گھانگلہ میں آوارہ کتوں کا شکار 11سالہ طالبہ ثناء بنی ہے جہاں طالبہ گھر سے رفع حاجت سے فارغ ہو کر اسکول جارہی تھی کہ تین آوارہ کتوں نے حملہ کردیا آوارہ کتوں نے ثناء کاہاتھ کھالیاہے زخمی ثناء کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خانپور منتقل کردیاگیا  ہے جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رحیم یارخان کے نواحی علاقہ فیروزہ میں بھی آوارہ کتوں نے حملہ کرکے تین بہن بھائیوں کو ماردیاتھا۔