Thursday, April 18, 2024

رحیم یارخان میں بیل ریس نےبارسلونا کی گلیوں کی یاد تازہ کر دی

رحیم یارخان میں بیل ریس نےبارسلونا کی گلیوں کی یاد تازہ کر دی
December 22, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)سپین کا مشہور زمانہ بل فائٹنگ کا کھیل تو دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہی ہے مگر رحیم یار خان میں بیل ریس کے دوران بھی بارسلونا کی گلیوں کی یاد تازہ ہو گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سپین کے شہر میڈرڈ اور بارسلونا کے مناظر تو ہم نے دیکھے ہیں  جہاں بیلوں کے آگے بھاگنا قدیم روایات کا حصہ ہے لیکن رحیم یار خان  میں  دیسی بیل ریس میلا بھی کبھی کبھار اسپین کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔ رحیم یارخان میں بیلوں کا میلہ سجا جس میں طاقت ور بیل میدان میں اترے بیلوں کے مالکان نے خوب مالش کی اور پھر دو بیلوں کو ایک ہل میں جوت دیا جس کے بعد انہیں کھیت میں گھمایا گیا اور پھر بھگاکر چھوڑ دیا گیا۔ طاقت کا مظاہرہ دکھانے کے اس میلہ میں راکٹ بھی چلا، ماسٹر نے حصہ لیا مشکی، جاوا اور لاکھا بھی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے مگر میدان ماسٹر نے مارلیا۔ زراعت میں دن بدن ترقی کے باعث جدید آلات کا استعمال بڑھتاجارہاہے مگر قدیم طریقوں کو یاد رکھنے کے لئے رحیم یار خان میں آج بھی بیلوں کے ہل چلا کر طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقابلے ہوتے ہیں۔