Friday, April 26, 2024

رحیم یارخان : بجلی کے تار گرنے سےتین افراد جاں بحق

رحیم یارخان : بجلی کے تار گرنے سےتین افراد جاں بحق
December 24, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)رحیم یارخان کی بستی جام سابو میں بجلی کے تار گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے ماں،بیٹا اور بیٹی جل کر جاں بحق ہوگئے، دس جانور بھی جھلس کر مرگئے۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان کی بستی جام سابو کے غریب خاندان پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب بجلی کے تار گھر پر گرنے سے ماں اپنے بیٹے اور بیٹی سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔ بجلی کے تار گرنے سے تین ہلاکتوں کے علاوہ گھر کا سامان بھی جل کر خاکستر ہونے کے ساتھ ساتھ غریب خاندان کے دس جانور بھی جل کر مرگئے ۔