Friday, April 26, 2024

رحیم یار خان کی خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں فن مصوری کی نمائش

رحیم یار خان کی خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں فن مصوری کی نمائش
August 22, 2021 ویب ڈیسک

رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان کی خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں منعقدہ فن مصوری کی نمائش میں طلباء کے فن پاروں نے شرکاء کے دل موہ لئے۔

کسی فن پارے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا پیغام، کہیں ملکی ثقافت کی عکاسی اور کسی جگہ کینوس پر مختلف رنگوں کی مدد سے لکھی گئی قرآنی آیات، یہ مناظر ہیں خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی میں سجی نمائش کے، جہاں پر طلباء نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

فن مصوری کی اس رنگا رنگ نمائش میں موجود ہینڈی کرافٹس نے بھی شرکاء کے دل جیت لئے، تبھی تو شرکاء بھی اس نمائش سے خوب محظوظ ہوئے۔

منتظمین کے مطابق اس نمائش کا مقصد طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔