Friday, April 26, 2024

رحیم یار خان : کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

رحیم یار خان : کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
June 27, 2015
رحیم یار خان(92نیوز)رحیم یارخان میں کار نہر میں گرنے سے چاربچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ گلشن ناصر کے رہائشی محمد شفیق اپنی چار سالہ بیٹی مریم ،پانچ سالہ بھانجی حریم ،تین سالہ عائشہ اور دس سالہ بھانجے کے ساتھ  رحیم یارخان آ رہے تھے کہ کار بے قابو ہو کر واہی جمن شاہ کے مقام پر عباسیہ نہر میں جاگری ، ریسکیو ٹیموں نے چار گھنٹے  کی جدوجہد کے بعد پانچوں افراد کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں۔