Thursday, May 9, 2024

رحیم یار خان، کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

رحیم یار خان، کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
June 7, 2020
رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان میں ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، بدقسمت خاندان بہاولپور سے رحیم یار خان آ رہا تھا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے شامل ہیں۔