Sunday, September 8, 2024

رحیم یار خان : چاربرس کے زرگل میں پولیو وائر س کی تصدیق ہوگئی

رحیم یار خان : چاربرس کے زرگل میں پولیو وائر س کی تصدیق ہوگئی
January 9, 2016
  رحیم یار خان(92نیوز)رحیم  یار خان کے  چار سالہ زرگل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی والدین کے مطابق بچے نے ایک بار پولیو کی ویکسین بھی لی تھی۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یار خان  کے نواحی گائوں گوٹھ مراسی کے رہائشی چار سالہ زرگل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے والدین کے مطابق  زرگل نے ایک بار پولیو کے قطرے پیے تھے اور وہ پیدائشی طور پر کمزور تھا ڈائریکٹر ای پی آئی کا کہنا ہے کہ زرگل کیلئیے پولیو کی کم از کم سات ڈوز لازمی تھیں  ضلع رحیم یار خان میں چار سال بعد پہلا  پولیس کیس سامنے آیا ہے پولیو کے حوالے سے پاکستان تیسرا ملک ہے جہاں اس وائرس کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پہلے ہی اس حوالے سے پاکستانیوں کو سفری پابندیوں کا سامنا ہے۔