Sunday, May 12, 2024

رحیم یار خان، ٹڈی دل کی تلفی کیلئے سپرے کرنیوالا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید

رحیم یار خان، ٹڈی دل کی تلفی کیلئے سپرے کرنیوالا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
January 12, 2020
رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان میں ٹڈی دل کی تلفی کے لیے فضائی سپرے کرنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔ طیارہ نواحی علاقے چک نمبر 215 میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے فضائی سپرے کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ جہاز میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 2 افراد سوار تھے، جو موقع پر شہید ہوئے۔ طیارہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد موقع پر پہنچ گئے، قانون نافذ کرنے والے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔