Wednesday, April 24, 2024

رحیم یار خان میں ڈاکو پولیس کو وارننگ دینے لگے ، دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل

رحیم یار خان میں ڈاکو پولیس کو وارننگ دینے لگے ، دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل
July 28, 2020
رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان میں ڈاکو پولیس کو وارننگ دینے لگے۔ دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈاکوؤں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ کچے کے علاقے میں کشتیوں پر سفر کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔ ڈاکوؤں نے تھانہ بھونگ شریف اور تھانہ احمد پور لمہ سے ملحقہ دریائی علاقے میں گشت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ۔ ویڈیو میں ڈاکوؤں کی پولیس کو پنگا نہ لینے کی ہدایت، دشمنی نہ لینے کی دھمکی دیکھنے میں آئی۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو کچے کے دریائی علاقوں میں نہ آنے کی وارننگ دے ڈالی۔ لنڈ گینگ کے  ڈاکوؤں نے خود کو مجاہدین پارٹی کے نام سے ظاہر کیا۔ ویڈیو بنانے والے ڈاکو نے کشتی میں موجود ساتھی ڈاکوؤں کے نام بھی بتائے۔ فوٹیج میں ڈاکوؤں کی کشتی میں موجود جدید اسلحہ کی نمائش بھی کی ۔ بھاری اسلحہ سے لیس لنڈ گینگ کے ڈاکو کشتیوں میں گشت کرتے رہے لیکن پولیس منظر عام سے غائب رہی۔ چند روز قبل تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے 3 افراد کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا گیا تھا ۔ تھانہ بھونگ، احمد پور لمہ میں اغواء اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں۔ پولیس تاحال مغویوں کو بازیاب کروانے میں ناکام رہی۔